7 نومبر، 2015، 9:15 PM

مودی کا کشمیر کیلئے 80ہزار کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان

مودی کا کشمیر کیلئے 80ہزار کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کیلئے 80 ارب کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو دوبارہ جنت بنانا چاہتا ہوں۔

مہر خـررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کیلئے 80 ارب کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو دوبارہ جنت بنانا چاہتا ہوں۔ بھارتی وزیر اعظم کا سری نگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ پیکج تو صرف آغاز ہے اور دہلی کا خزانہ ہی نہیں دل بھی کشمیر کا ہے۔ مودی نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ یہ پیکج کشمیریوں کی قسمت کو تبدیل کرنے کے کام آئے۔ علاوہ ازیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیریوں پر مظالم کا اعتراف کرتے ہوئے  کہا کہ کشمیریوں نے بہت کچھ جھیلا ہے بہت مشکلات دیکھی ہیں۔ انہوں نے کشمیر میں بھارتیوں کے نہ آنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ بھارتی شہری حالات کی خرابی کی وجہ سے کشمیر میں نہیں آتے۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ انہیں کشمیر پر دنیا سے کسی مشورہ اور تجزیئے کی ضرورت نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کے بغیر نامکمل ہے اور کشمیریت، جمہوریت اور انسانیت‘ ہی کشمیر کی ترقی کا راستہ ہے۔ نریندر مودی کے کشمیر پیکیج کے اعلان پر جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیکیج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے کشمیر کے مسئلے کو روپے پیسے میں تولنے کی غلطی دہرائی ہے۔دوسری جانب نریندر موودی کے دورہ جموں کشمیر کے موقع پر سری نگر میں کرفیو کا سماں ہے اور بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں اور متحرک کارکنان کو نظربند کررکھا  تاہم حریت کی کال پر وادی میں یوم سیاہ مناتے ہوئے مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی جب کہ میرپورمیں بھی یوم سیاہ منایاگیا۔

News ID 1859412

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha